نئی دہلی ۔بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور مادھوری دکشٹ کے ہمشکلوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ فلم "بڑے میاں چھوٹے میاں” کے مشہور گانے "مکھنا” پر ڈانس کر رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر صارفین کو ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے اصلی ستارے اسٹیج پر موجود ہوں۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر ششی کانت پیڈوال نے شیئر کی ہے، جو خود امیتابھ بچن کے ہمشکل ہیں، اور ان کے ساتھ مدھو شرما نے پرفارم کیا، جو مادھوری دکشٹ کی ہمشکل ہیں۔ دونوں نے نہ صرف اپنی شکل سے بلکہ اپنی پرفارمنس سے بھی مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
ویڈیو کو اب تک تین ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں، اور کمنٹس میں لوگ دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، "حقیقت سے زیادہ حقیقت لگ رہے ہیں۔” ایک اور نے کہا، "ایک لمحے کو لگا کہ یہ اصلی مادھوری ہیں، لیکن دوسری بار دیکھنے پر حقیقت معلوم ہوئی۔” کسی نے ان کی پرفارمنس کو "زبردست” کہا، تو کسی نے لکھا، "بالکل اصلی جیسے۔”
اصل گانا امیتابھ بچن، مادھوری دکشٹ اور گووندا پر فلمایا گیا تھا، جو آج بھی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔ حالانکہ یہ ویڈیو حقیقی ستاروں کی نہیں تھی، مگر ہمشکلوں کی شاندار پرفارمنس نے سب کو خوب محظوظ کیا۔