واشنگٹن۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کے سسر کے بعد اب اپنی دوسری بیٹی ٹفنی کے سسر کو بھی مشیر کے طور پر مقرر کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے لبنانی نژاد سمدھی مسعد بولس کو مشیر برائے عرب اور مشرق وسطیٰ منتخب کر لیا ہے۔
لبنانی نژاد مسعد بولس، ٹرمپ کی دوسری بیٹی ٹفنی کے شوہر مائیکل بولس کے والد ہیں۔ وہ ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں اور حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت سے قریبی روابط رکھتے ہیں۔
لبنان سے تعلق کی بنا پر مسعد بولس کے حزب اللہ کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔ حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے رہنما سلیمان فرنجيہ ان کے دوست ہیں۔
اس کے علاوہ، ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران مسعد بولس نے امریکی عرب اور مسلم ووٹرز کو حمایت دینے کی ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔