The news is by your side.

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ،مزید4 مقدمات میں گرفتاری

0

راولپنڈی ۔بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ عمران خان کو مزید 7 مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی 28 ستمبر، 5 اکتوبر اور 24 نومبر کے7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ ملزمان کو اڈیالہ جیل میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا، ایک سو نوے ملین ریفرنس کی سماعت بھی آج ہوگی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بانءپی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے 7 نئے کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔ جن 7 کیسز میں بانءپی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی گئی ہے ان میں بھی انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.