The news is by your side.

برطانیہ میں تعینات بیرونی سفارت کار بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث

0

لندن۔برطانیہ میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور ان کے رشتہ داروں کے خلاف جنسی حملوں اور دیگر سنگین جرائم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دفترِ خارجہ کی اہلکار کیتھرین ویسٹ نے ان کیسز کی تفصیلات فراہم کیں، جن میں سنگاپور، پرتگال، منگولیا، گھانا، لیبیا اور دیگر ممالک کے سفارت خانوں کے افراد شامل ہیں۔

ایک فرد پر بچوں کی نامناسب تصویریں رکھنے اور تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ پرتگال کے ایک شہری پر غیر اخلاقی نمائش کا الزام ہے۔ سنگاپور کے ایک فرد پر بچوں پر ظلم کرنے یا اس ظلم کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں 26 ہزار افراد کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے، جو یا تو سفارت کار ہیں یا بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔

برطانوی دفترِ خارجہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو ان افراد کا استثنیٰ ختم کیا جائے یا پھر انہیں اپنے ملک واپس بھیج دیا جائے۔ 2019 اور 2022 کے درمیان، برطانیہ میں سفارتی استثنیٰ کے حامل افراد 15 سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.