The news is by your side.

تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، چیئرمین سی ڈی اے

0

اسلام آبا د۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینہ چوک اور جناح ایونیو انٹرچینجز منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا اور منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا اب تک کئے گئے کام کی پراگریس پر اطمینان کا اظہار کیا ،حکام نے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا کہ بجلی، گیس سمیت دیگر سروس لائنز کی منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے،دونوں منصوبوں کے مختلف حصوں پر بیک وقت کام کیا جا رہا ہے

چیئرمین محمد علی رندھاوا نے منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،24/7 تعمیراتی کام کرکے دونوں منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، نیسپاک کی متعلقہ ٹیم ان منصوبوں کی سائٹس پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، سرینا چوک انٹرچینج کے دونوں انڈر پاسز پر کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے

جناح ایونیو انٹرچینج پر فلائی اوور کے کام کا جلد آغاز کیا جائے،دونوں منصوبوں کے تعمیراتی کاموں کے ساتھ بیوٹیفکیشن کی بھی پلاننگ کی جائے،تعمیراتی کاموں میں حائل تمام روکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے،تعمیراتی کاموں کی رفتار کے ساتھ معیار میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، یہ منصوبے اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.