اسلام آباد ۔حکومت نے تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرالیا ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلح افواج کے حوالے سے تین بل بھی منظور کئے گئے ہیں۔

پیر کو قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کا بل منظور کیا گیا، پاکستان ائیر فورس ایکٹ 1962 اور پاکستان نیوی ایکٹ 1953 میں ترمیم کا بل بھی منظور کیا گیا۔پاک افواج کے قوانین کے حوالے سے ترمیمی بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کئے۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد مذکورہ تمام بلز سینیٹ میں پیش کئے گئے کثرت رائے سے ایوان بالا سے منظور ہوئے۔جے یو آٸی کے ارکان بل منظوری کے دوران کھڑے رہے۔ جبکہ اپوزیشن ارکان نے پرزائڈنگ افسر کے ڈاٸس کا گھیراؤ کرلیا۔

دونوں ایوانوں سے منظور کئے گئے بلوں کے مطابق تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کردی گئی ہے۔

بل کے تحت پاک فوج میں جنرل کی ریٹائرمنٹ کے قواعد کا اطلاق آرمی چیف پر نہیں ہوگا، تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا ایکسٹینشن کی صورت آرمی چیف بطور جنرل کام کرتا رہے گا۔