نئی دہلی ۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے دیوالی کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ ہالووین کا بھی خیال رکھا اور اپنے مداحوں کے ساتھ ایک دلچسپ تصویر شیئر کی۔

کرینہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شوہر سیف علی خان اور بیٹے تیمور کے ساتھ ہالووین کے موقع پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں سیف اور تیمور کی سائے جیسی جھلکیاں دیکھنے کو ملیں۔ تصویر میں ہالووین تھیم کے مطابق بھوت، تابوت، اور ڈھانچے کی سجاوٹ بھی شامل تھی۔

اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، “آج ہالووین ہے بھی نا؟” اور ایک سفید دل کا ایموجی بھی شامل کیا۔

کام کی بات کریں تو کرینہ کپور خان اپنی آنے والی فلم “سنگھم اگین” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو کہ سال کی بڑی ریلیز میں شمار کی جا رہی ہے۔

روہت شیٹی کی اس نئی فلم میں اجے دیوگن مرکزی کردار سنگھم میں نظر آئیں گے، جبکہ کرینہ ان کی اہلیہ اوینی سنگھم کے کردار میں دکھائی دیں گی۔ اس فلم میں ارجن کپور بھی اہم مخالف کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہ رامائن کے ‘سیتا اپھرن’ کے موضوع سے متاثر ہے۔ اس کے علاوہ، فلم میں اکشے کمار، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف، دیپیکا پڈوکون، اور سلمان خان کے خاص کیمیوز بھی شامل ہیں۔