The news is by your side.

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے آسٹریلیا روانہ

ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل ہیں

0

لاہور(یواین آءی ) پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوگئی، قومی اسکواڈ براستہ دبئی سڈنی سے کینبرا پہنچے گا۔

ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے۔ بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت محض تیس ٹیسٹ کا تجربہ رکھنے والے شان مسعود کررہے ہیں جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔ ٹیم میں شامل دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی، امام الحق جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل چھ دسمبر سے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ ملبورن میں 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی میں ہوگا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.