The news is by your side.

جسٹس یحییٰ آفریدی کے نئے چیف جسٹس بننے کی راہ ہموار

سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں اور دوسرے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر ہیں

0

اسلام آباد ۔مجوزہ آئینی ترامیم منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے تیسرے سینئر ترین جج جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس آف پاکستان بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔

اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں اور دوسرے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر ہیں ،مجوزہ نئ آئینی ترامیم پیش نہ کی جاتی تو آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ کےسینئر ترین جج منصور علی شاہ بطور چیف جسٹس آف پاکستان26اکتوبر 2024 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھاتےاور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بالترتیب جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس کے عہدے تک پہنچتے۔

تاہم نئی مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں سے چیف جسٹس کیلئے نامزد کیا جائیگا اور اس طرح جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی سینیارٹی کے بغیرچیف جسٹس کی راہ ہموار ہوگئی ہے

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے سخت گیر موقف ناپسندیدہ فیصلوں کے باعث حکومتی حلقوں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اس طرح سپریم کورٹ کے تیسرے سینئر ترین جج جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان بننے کے قوی امکانات ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.