The news is by your side.

پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کیخلاف بھرپور مزاحمت اور جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئینی ترامیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کرتے ہوئے جمعہ کو ملک بھر میں شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں آئینی ترامیم کی مخالفت کا عزم ظاہر کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم اور بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی تمام ریجنل اور مقامی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی ہیڈکوارٹرز کے باہر نماز جمعہ کے بعد پُرامن اور بھرپور احتجاج کریں۔

اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوششوں کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا، اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام افراد سے پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سیاسی کمیٹی نے عمران خان کے بنیادی حقوق کی بحالی اور ان کے اہلِ خانہ، وکلاء، اور تحریک کے رہنماؤں کی رسائی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.