The news is by your side.

علی امین کی بازیابی کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

0

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ وزیراعلی کی بازیابی کے لیے درخواست تیار کر لی گئی ہے، اور ہائیکورٹ عملے کی آمد کے بعد درخواست دائر کی جائے گی۔ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ کیا گیا ہے اور چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔ انہیں امید ہے کہ چیف جسٹس آج خصوصی بنچ تشکیل دیں گے۔عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کے وزیراعلی ہیں، اور ان کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.