اسلام آباد۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی کے دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری رہا۔ نیلامی میں اب تک مجموعی طور پر 6 پلاٹ 12.45 ارب سے زائد میں فروخت کئے جاچکے ہیں. پلاٹس کی نیلامی 03 اکتوبر تک گندھارا سٹیزن سینٹر، F-9 پارک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیلامی کے دوسرے روز گارڈن ایونیو پر ہوٹل کیٹیگری کا پلاٹ نمبر 8 کو 1.48 ارب روپے میں نیلام ہوا۔سہ روز نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپڈ کمرشل مراکز اور مارکیٹس میں واقع مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں. اس نیلام عام میں موٹلز، اپارٹمنٹس سمیت کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹ بھی سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں.

نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے جبکہ ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمٹ ٹو تابندہ طارق اس کمیٹی کی سیکرٹری ہیں۔موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

واضح رہے کہ کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کو کئی مراعات اور سہولیات دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں کمرشل پلاٹوں کے پیمنٹ پلان کو ایک سال سے بڑھا کر دو سال کیا گیا ہے. اسی طرح 25 ٪ پیمنٹ پر بلڈنگ پلان کی منظوری سمیت 75 % پیمنٹ پر پلاٹس کا قبضہ دیا جائے گا۔اسی طرح یکمشت آدائیگی کرنے پر % 10 جبکہ ڈالرز میں پیمنٹ کی ادائیگی پر %5 مزید رعایت دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے.