The news is by your side.

مشرق وسطی میں جنگ کیلئے امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم

0

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد، صدر بائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کو ہر وقت ہنگامی حالت میں رکھنے کی ضرورت ہے۔وائٹ ہاؤس کے بیان میں پینٹاگون کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فورسز کی پوزیشنز کا جائزہ لے اور انہیں کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ الرٹ رکھے۔ یہ ہدایت امریکی فوج اور امریکی مقاصد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دی گئی ہے۔صدر بائیڈن نے خطے میں امریکی سفارت خانوں کو بھی یہ ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنائیں، جیسا کہ وہ مناسب سمجھیں۔ انہوں نے ریاست ڈیلاویئر میں بیچ ہاؤس پر قومی سلامتی کی ٹیم سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر متعدد بار بریفنگ لی۔ اس سے قبل، امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا کو اسرائیل کی کارروائی کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس میں شریک تھا، اور تمام معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.