The news is by your side.

وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے ڈاکٹر یونس کی ملاقات ،تعلقات بڑھانے پر اتفاق

0

نیویارک۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر اور قائم مقام وزیر اعظم ڈاکٹر یونس کی دعوت پر ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے نیو یارک میں بنگلا دیش کے اقوام متحدہ کی رکنیت کی 50 سالہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر محمد یونس نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر مثبت گفتگو ہوئی۔ کچھ دیر بعد، وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے دفتر میں ڈاکٹر محمد یونس سے دوطرفہ ملاقات ہوگی، اور وہ ایرانی صدر عزت مآب مسعود پزشکیان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.