The news is by your side.

ابوظہبی اوربھارت کے تعلقات میں اہم پیش رفت / ایٹمی توانائی اور پٹرولیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط،

ہندوستان  کے ذرائع ابلاغ ابوظہبی کے ولی عہد  دورے کو دونوں ملکوں کے درمیاں ایک نئے باب کا اضافہ قرار دے رہے ہین،

0

 

ابوظہبی اوربھارت کے تعلقات میں اہم پیش رفت دونوں ملک ایٹمی توانائی اور پٹرولیم  کے شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھا نے پر آمادہ ۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے سرکاری دورے  بھارت کے دوران ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمت کی کئی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔ جن میں ایٹمی توانائی اور پٹرولیم  کے شعبے بھی شامل ہیں ۔

ہندوستان  کے ذرائع ابلاغ ابوظہبی کے ولی عہد  دورے کو دونوں ملکوں کے درمیاں ایک نئے باب کا اضافہ قرار دے رہے ہیں ان کے مطابق دیگر شعبوں کے علاوہ  ایٹمی توانائی اور پٹرولیم جیسے شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھا نے پر آمادگی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کے تحت  ہندوستان کے نیوکلیئر پاور کوآپریشن آف انڈیا لمیٹڈ(NPCIA) اور امارات نیوکلیئر انرجی کمپنی (ENEC) کے درمیان متحدہ عرب امارات میں بارکہ نیوکلیئر پلانٹ کی دیکھ بھال کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے درمیان ایل این جی کی طویل مدتی فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ۔

ان کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان جن دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے  ان میں اے ڈی این او سی اور انڈیا اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو لمیٹڈ (آئی ایس پی آر ایل) کے درمیان مفاہمت نامے،2۔اورجا بھارت اور اے ڈی این او سی کے درمیان ابوظہبی کے ساحلی بلاک 1 کے لیے پیداواری رعایت کا معاہدہ  3۔حکومت گجرات اور ابوظہبی ڈیولپمنٹ ہولڈنگ کمپنی پی جے ایس سی (اے ڈی کیو) کے درمیان ہندوستان میں فوڈ پارکس کی ترقی پر مفاہمت نامے۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور ہندوستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ وہ سیاست، کاروبار، سرمایہ کاری، رابطے، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ولی عہد کے اس دورے سے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔

شیخ خالد اپنے پہلے سرکاری دورے پر 8 ستمبر کو دہلی پہنچے تھے۔ ولی عہد کو دہلی میں سرکاری اعزاز  دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.