The news is by your side.

کوئی جرنیل ہو یا شہبازشریف کسی کو غیر جمہوری اقدام کی اجازت نہیں دیں گے، محمود اچکزئی

0

اسلام آباد۔ تحریک تحفط آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی جرنیل ہو یا شہبازشریف کسی کو غیر جمہوری اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی جذباتی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن بڑی مشکل سے جمہوریت بحال ہوئی تھی، محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے بچوں سمیت وطن واپس آئیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے جمہوریت کی بالادستی کے لیے معاہدہ کیا، ہم سب نے پاکستان کے آئین کا دفاع کرنے کا حلف لیا ہے، اگر حلف کی کوئی قیمت ہے تو آئینی اور غیرآئینی اقدامات پر کھل کر بات کریں، ہم سب جمہویت کے ساتھ کھڑے ہوں، چاہے وہ جرنیل ہو یا شہباز شریف ہو ہم کسی کو بھی غیر جمہوری اقدام کی اجازت نہیں دیں گے، اگر آپ اسپیکر ہیں تو اس کرسی کا حق ادا کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.