The news is by your side.

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں،6 کاروائیوں میں 186 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 101 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے،

0

اسلام آباد(یو این آءی ):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،

6 کاروائیوں میں 186 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار۔

ہفتہ کے روز ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سے راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس سے کینیڈا کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 2 کلو 834 گرام افیون برآمد کی گئی۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 101 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے،

خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر کیو آر ۔601 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

اسی طرح سے کاک پُل اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے خاتون سمیت ایبٹ آباد کے رہائشی تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سرانان بازار پشین کے قریب دو گاڑیوں سے 150 کلو چرس برآمد ہوئی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب افغان باشندے کے سامان سے 8 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور پر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3 کلو افیون اور 1 کلو آئس برآمد کی گئی اور دورانِ کاروائی پشاور کے رہائشی مُلزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.