The news is by your side.

مولانا فضل الرحمن نے تاجروں کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

0

پشاور۔ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ وہ تاجروں کی ملک بھر میں متوقع ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں، کیونکہ مہنگائی اور غیر منصفانہ ٹیکس نے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔

جے یو آئی کے قائد نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایات کے تحت بنائے گئے بجٹ نے عوام کی جیب سے پیسہ نکال لیا ہے

اور جے یو آئی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ پرامن ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملک بھر میں جے یو آئی کے بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں گے۔

مرکزی تاجر تنظیم اور آل پاکستان انجمن تاجران نے تاجر دوست اسکیم اور ٹیکسوں کے خلاف 28 اگست کو شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کرنے کا اعلان کررکھا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.