The news is by your side.

پاکستان کرکٹ کی حالت کیا ہوگئی ہے؟ کیون پیٹرسن کا سوال

0

لندن۔سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بنگلادیش کے خلاف تاریخی شکست پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ماضی کی گرین شرٹس ٹیم کی تعریف کی اور موجودہ ٹیم پر حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاپاکستان کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے؟ جب میں نے پی ایس ایل کھیلا تو اس لیگ کا معیار بہت اعلیٰ تھا، کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار تھی اور نوجوان کھلاڑی ابھر رہے تھے، لیکن اب کیا ہو رہا ہے؟

بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں سلیکشن کی سمجھ نہیں آئی۔ پہلی اننگز میں 448-6 کے باوجود پاکستانی بولنگ نے 565 رنز بنوادیے

جس سے میچ ڈرا کی طرف جا رہا تھا، لیکن ڈرامائی انداز میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 146 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی، اور بنگلادیش نے 10 وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کرکے شائقین کے دل توڑ دیئے۔
یادرہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچز میں پہلی شکست تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.