The news is by your side.

تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

0

راولپنڈی ۔بنگلادیش نے راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 146 رنز بناسکی اور جلد ہی آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا

 لیکن کپتان شان مسعود صرف 5 رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے 22، عبداللہ شفیق نے 37، شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ نے 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا، اور محمد علی صفر پر پویلین واپس چلے گئے۔

محمد رضوان نے 51 رنز کی ایک مضبوط اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف صرف 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔

بنگلادیش نے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز کے 4، شکیب الحسن کے 3، اور شورف الاسلام، ناہید حسن، اور حسن محمود کے ایک ایک وکٹ کے ساتھ پاکستان کو قابو کیا۔

بنگال ٹائیگرز کو پنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف ملا، جو اوپنرز ذاکر حسن اور شادمان اسلام نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا۔

چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان کو بنگلادیش کی پہلی اننگز کے اسکور کو برابر کرنے کے لیے مزید 94 رنز کی ضرورت تھی، جبکہ عبداللہ شفیق 12 اور کپتان شان مسعود 9 رنز پر موجود تھے۔

دوسری اننگز کے آغاز پر اوپنر صائم ایوپ صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے، یہ واحد وکٹ بنگلا دیشی باؤلر شرف الاسلام نے حاصل کی تھی۔

چائے کے وقفے کے بعد بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں پاکستان پر 117 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین، شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد، اور محمد علی نے دو دو، جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.