The news is by your side.

علی امین گنڈا پور کا حکومتی احکامات ماننے سے انکار، کارکنوں کو جلسہ گاہ پہنچنے کی کال دیدی,

فیصلہ کن مرحلہ ہے کہ قوم بانی پی ٹی آئی عمران کے ساتھ کھڑی ہے، قوم حق، آئین اور آزادی کیلئے کھڑی ہے۔

0

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پورے پاکستان سے کارکن ترنول چوک پہنچ جائیں۔ جلسہ ہر صورت ہو گا,

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ترنول جلسہ سےمتعلق کہاکہ جلسہ کیلئے عدالت سے ملنے والی این او سی کو کمشنر نے کینسل کیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے فسطائیت، جبر اور غیرقانونی اقدامات کا سلسلہ شروع ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کل 3 بجے تک صوابی انٹر چینج تک پہنچ جائیں، ہم ہرصورت میں جلسہ کریں گے، اگر یہ عدالتوں کو نہیں مانتے تو کل کا دن ثابت کرے گا کہ طاقت عوام کی ہے یا ان مینڈٹ چوروں کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کل فیصلہ کن مرحلہ ہے کہ قوم بانی پی ٹی آئی عمران کے ساتھ کھڑی ہے، قوم حق، آئین اور آزادی کیلئے کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جلسے کا اجازت نامہ معطل ہونے پر شعیب شاہین ایڈووکیٹ توہین عدالت کی درخواست لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچےاور کوشش کے باوجود آج رات عدالت نہ کھل سکی۔

رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ اب کل صبح توہین عدالت کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

شعیب شاہین نے سکیورٹی اہلکار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حکام کو میرا بتائیں شعیب شاہین آئے ہیں ایمرجنسی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے عدالت کھلے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہاں انصاف لینے آئے ہیں ، اس طرح کی صورتحال میں عدالتیں کھلنی چاہیے، پہلے بھی رات عدالتیں کھلی ہیں، ہمارے خلاف ریٹرننگ افسران کیس کا فیصلہ بھی رات کی تاریکی میں بارہ بجے سنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہر اقتدار کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے ترنول میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا،این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ  کے اجلاس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، اس حوالے سے شدید سکیورٹی تحفظات ہیں، جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے، چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے، ان حالات میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ احتجاج کیلئے آنے والی ریلیاں لمبی مدت تک دھرنا دیں گی، اسلام آباد اس تناظر میں پی ٹی آئی کو جلسہ یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد پنجاب اور دیگر صوبوں کو بھی ہدایت دی جائے کہ کسی کو اسلام آباد داخل نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں حساس نوعیت کے مختلف اجتماعات ہیں،  ناکافی وسائل کے باعث ایسی صورتحال سے نمٹنا ممکن نہیں، مذہبی جماعت نے بھی سپریم کورٹ میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، چند روز پہلے بھی ریڈ زون کی سکیورٹی کو توڑ کر امن و امان کا مسئلہ پیدا کیا گیا، بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بھی موجود ہے، کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو بھی موثر بنانا ہے۔

 

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.