راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نیب کی طرف سے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ کی مزید درخواست نہ کرنے پر عدالت نے انہیں 14 دن کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں رکھنے کا حکم جاری کیا۔
نیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جسمانی ریمانڈ کی مزید درخواست نہیں دی اور کہا کہ عمران خان تفتیش میں شامل ہو چکے ہیں اور خود لکھا ہوا بیان تفتیشی ٹیم کو دے چکے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی نے بھی تحریری بیان نیب کو فراہم کر دیا ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دونوں ملزمان کا 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں دونوں ملزمان کو 2 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کیس میں پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 24 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا، اور آج 11 دن کا ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔