کوئٹہ۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا انتہائی مطلوب دہشت گرد رہنما شمبین، جسے شہک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق، بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

بھارتی مالی امداد سے قائم دہشت گرد گروہ بی ایل ایف کا اہم رہنما شمبین، جسے شہک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو اس کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کردیا۔

شمبین عرف شہک بی ایل ایف کا ایک کلیدی کمانڈر تھا اور کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔

بی ایل ایف اور دیگر بھارتی مالی امداد سے بنے دہشت گرد گروپوں کے درمیان فنڈنگ اور اختیارات کی لڑائی شدت اختیار کرچکی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شمبین عرف شہک فورسز پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والے پرانے ساتھیوں کے قتل میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

شمبین عرف شہک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔