The news is by your side.

بنگلہ دیش کے واقعہ نےنظریہ پاکستان کو دوبارہ زندہ کر دیا ،ظفر بختاوری

0

اسلام آباد۔سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ میرے دل میں آپ لوگوں کیلئے محبت خداداد ہے،میں نے 1976 میں جب کاروبار شروع کیا تو اس کا نام کرسچن ڈاکٹر واٹسن کے نام پر رکھا

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایک پروپیگنڈہ مہم شروع کی گئی کہ یہ تو مسلمان ہی نہیں،ہمارے معاشرے کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے، ہر چیز کو مذہب کی عینک سے دیکھتے ہیں

پاکستان بننے کے بعد قائد کے فرمان کے مطابق تمام لوگ برابر ہیں، ہم نے اپنے لوگوں کو سب سے پہلے انسان بنانا ہے،پہلے ہم سب بطور انسان اور پاکستانی برابر ہیں اس کے بعد مسلمان یا کرسچن ہیں

بدقسمتی سے ہمارے دشمن ہمارے درمیان مذہب کے نام پر دیواریں کھڑی کر رہا ہے،971 میں اندرا گاندھی نے کہا تھا کہ نظریہ پاکستان کو دفن کر دیا ہے

آج جو بنگلہ دیش میں ہو رہا ہے اس نے نظریہ پاکستان کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے،دشمن کے گھس بیٹھیے ہمیں انتشار اور تقسیم کی طرف لے جاتے ہیں، پاکستانی تو ایسے نہیں ہیں

ہم سب مل کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ،چیمبر ہم سب کا ہے، آپ لوگوں میں سے کیوں کوئی چیمبر کا نائب صدر اور صدر کیوں نہیں بن سکتا

ظفر بختاوری نے کہا کہ آپ لوگ اپنے میں سے باصلاحیت شخص کو آگے لائیں میں اسے چیمبر کا نائب صدر اور صدر بنوائوں گا، اسلام آباد کی کچی بستیوں میں بجلی کے میٹر لگوانے کیلئے طویل جدو جہد کی

اپنا تمام اثر و رسوخ استعمال کر کے سی ڈی اے سے این او سی لیا،سب سے بڑا مذہب وفاداری اور ساتھ کھڑے رہنا ہے،آئیں سب مل کر عہد کریں کہ آپ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائیں گے

ظفر بختاوری نے کہا کہ آپ کیلئے تمام دروازے کھلے ہیں، بختاوری خاندان آپ کی ہر ممکن مدد کرے گا، آج ہم نے سب سے پہلے پاکستان کو کچھ دینا ہے پھر اپنے بارے میں سوچنا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.