ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانیت کی قاتل بنگلہ دیشی وزیر اعظم واجد حسینہ مستعفی ہوگئیں،ملک چھوڑ دیا
بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد جنم لینے والی سول نافرمانی کی تحریک کامیاب ہوگئی
ملک کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد مستعفی ہوگئیں۔
حسینہ واجد نے استعفیٰ دیدیا اور اپنی بہن کے ہمراہ خصوصی طیارے میں بھارت روانہ ہوں گی۔ انھیں مستعفی ہونے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ کرانے نہیں دی گئی۔
بنگلادیش کی سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والی حسینہ واجد کو مبینہ طور پر فوج کی جانب سے مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔
شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے قبل قوم کے نام تقریر بھی ریکارڈ کروانے کی کوشش کی لیکن انھیں اس کا موقع نہیں دیا گیا۔
اس وقت ہزاروں کی تعداد میں مشتعل مظاہرین شیخ حسینہ واجد کے گھر میں داخل ہوگئے اور لوٹ مار کی بھی اطلاعات ہیں۔
اس وقت لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں اور جشن منا رہے ہیں
ملک کے آرمی چیف نے عوام سے پ±رامن رہنے کی اپیل کر دی