The news is by your side.

سچی پیشگوئیاں کرنے والی نجومی نے امریکہ کے نئے صدر کا نام بتا دیا

0

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کی درست پیشگوئی کرنے والی 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ نے صدارتی انتخاب میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سے کامیاب ہونے والے امیدوار کا نام بھی بتادیا۔

یہ ایمی ٹرپ ہی تھیں جنھوں نے پیشن گوئی تھی کہ 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ جوبائیڈن سے نہیں بلکہ کملا ہیرس سے ہوگا۔

ایمی ٹرپ نے جب یہ پیشن گوئی کی تھی تو کسی کو یقین نہیں آیا تھا کیوں کہ جوبائیڈن اپنی مہم خوب زور و شور سے چلا رہے تھے اور ڈیموکریٹس بھی جوبائیڈن کو امیدوار دیکھنا چاہتے تھے۔

اس پیشگوئی پر ایمی ٹرپ کا بہت مذاق اُڑایا گیا تھا لیکن ناقدین اُس وقت انگشت بدنداں رہ گئے جب اچانک جوبائیڈن میں بھولنے کے اثرات سامنے آنے لگے اور وہ ٹرمپ سے دوبدو مباحثہ بھی ہار گئے۔

جس پر دیکھتے ہی دیکھتے ڈیموکریٹس رہنماؤں اور ووٹرز کی رائے تبدیل ہوئی۔ دباؤ بڑھا اور جوبائیڈن کو صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونا پڑا۔ ان کی جگہ کملا ہیرس امیدوار کے طور پر سامنے آئیں۔

کملا ہیرس امیدوار بنیں تو سب کو ادراک ہوا کہ نجومی ایمی ٹرپ درست تھیں۔

اس درست ترین پیشگوئی کے بعد اب ایمی ٹرپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں ستاروں کی ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ہیں اور آئندہ صدر وہی ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.