ڈیلاس(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکا کا میچ ڈرا ہوگیا، فیصلہ سپر اوور میں ہوگا۔ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، جواب میں امریکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنالیے جس کے بعد میچ سپر اوور پر چلا گیا۔بابراعظم 44، شاداب خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہین آفریدی 23 اور حارث رؤف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔فخر زمان 11 ، افتخار احمد 18 اور عثمان خان 3 رنز بناسکے، اعظم خان کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔امریکا کی طرف سے نوتھوش کینجیگے نے 3، سوربھ نیتراولکر نے 2، علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے امریکہ نے پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان 15 سکور کر سکے اس طرح امریکہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستا ن کو پہلے ہی میچ میں شکست دیدی۔