The news is by your side.

پی ڈبلیو ڈی ملازمین نے ادارے کے بند کرنے کے فیصلے پرسپریم کورٹ، وزیراعظم ہاؤس و دیگراداروں میں کالی پٹی باند ھ کرعلامتی احتجاج

0

اسلام آباد (وقائع نگار) پی ڈبلیو ڈی ملازمین نے ادارے کے بند کرنے کے فیصلے پرسپریم کورٹ، وزیراعظم ہاؤس ،منسٹر کالونی ،ججز ریسٹ ہاؤس، فیڈرل لاجز سمیت دیگر اداروں میں ابتدائی طور پر کالی پٹی باند ھ کرعلامتی احتجاج کا اعلان کردیا۔ اسلام آبادمیں پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کا پی ڈبلیو ڈی آفس کے باہر احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اٹھا رکھے ہیں۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہناتھا کہ مظاہرے میں افسران کی عدم شمولیت ہم سے روٹی کا نوالہ چھنا جا رہا ہے اپ اندر بیٹھے ہیں۔پی ڈبلیو ڈی ملازمین نے وزیراعظم سے پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پی ڈبلیو ڈی ملازمین کا مظاہرے سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی جائے، ادارے کو بند کرنے کے بجائے وزیراعظم پی ڈبلیو ڈی میں کرپشن کا خاتمہ کریں، پی ڈبلیو ڈی ملازمین نے مزید کہاکہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تواگیگا کے ساتھ مل کر 12 تاریخ کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج ہوگا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ افسران دفتر سے باہر نکلیں۔وزیراعظم کی جانب سے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کے فیصلہ کے بعد تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی ایکشن کمیٹی نے حکومتی فیصلے کے خلاف گزشتہ روز بھی پی ڈبلیو ڈی ڈی جی افس میں احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے ختم کرنے اور افسران اور ملازمین پر کرپشن کا الزام واپس لیا جائے ان کا کہنا تھا کہ ایک ملازم کام کرے باقی سب احتجاج میں شامل ہوں آج سے تمام ملازمیں کی حاضری یہاں لگائی جایے گی ہمارا پر امن احتجاج اپنے حقوق کے تحفظ اورمطالبات کے تسلیم ہونے تک پی ڈبلیو ڈی کے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے گا۔

پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کا احتجاج پی ڈبلیو ڈی کے تمام اسلام آباد کے افس میں تال بندی کر دی۔تحفظ پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ، وزیراعظم ہاؤس ،منسٹر کالونی ،ججز ریسٹ ہاؤس، فیڈرل لاجز سمیت دیگر اداروں میں ابتدائی طور پر کالی پٹی بند کر کام بند کرنے کا اعلان کر دیا ،احتجاج کے دوران انھوں نے کہا کہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک پی ڈبلیو ڈی کے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے گا۔پی ڈبلیو ڈی ملازمین نے فیصلہ واپس نہ ہونے کی صورت میں 5 جون سے احتجاجی تحریک شروع ہو چکی ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ بچانے کیلئے خون کے آخری قطرے تک مر مٹنے کو تیار ھیں۔ تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی جوائینٹ ایکشن کمیٹی کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بیس ہزارسے زاٸد ملازمین کا مستقبل تاریک نہیں ہو نے دیں گے۔ ۔۔ محکمہ بند کرنے سے ہزاروں خاندانوں کا چولہا بجھ جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پچھلی حکومت میں پی ڈبلیو ڈی آفیسرز اور آفیشلز کو اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈوں سے نوازا ۔ اب اچانک محکمہ کرپٹ ہو گیا اور ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔۔۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ن لیگ کا نوکریاں دینے کا وعدہ تھا نہ کہ نوکریوں پر موجود ملازمین کو بے روزگار کرنے کا ۔ پی ڈبلیو ڈی ملازمین شدید بے چینی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ھیں۔ محکمہ ختم کرنے کے بجائے کرپشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا جائے ۔۔ محکمہ کو بچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدام زیر غور لایا جائیگا۔اس موقع پر نیشنل ورکرز یونین پاک پی ڈبلیو ڈی کے سینیئر رہنما قاضی غلام حسنین اوردیگر رہنماؤں نے اے بی این نیوزاوراوصاف سے بات کرتے ھوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے ورکرز باشعور ھیں اور وہ اپنا حق لینا جانتے ھیں اور وہ کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے محکمہ کی عزت پہ حرف ائے گا باقی یہ بات ضرور ھے کہ ھم ھر وہ راستہ اختیار کریں گے جس سے ھمارے محکمہ کی نہ صرف ختم ھونے کے آرڈرز ختم ھوں بلکہ اس کی ساکھ بھی بحال ھو ھم حکام بالا سے امید رکھتے ھیں اور ساتھ ھی ساتھ یہ مطالبہ کتے ھیں کہ یہ معاشی قتل کو فی الفور روکا جائے تاکہ محکمہ کے ھر فرد کی بے چینی ختم ھو

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.