The news is by your side.

ٹی20 ورلڈکپ کا افتتاحی مقابلہ؛ امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

0

ڈلاس(سپورٹس رپورٹر) ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلے میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔امریکی شہر ڈلاس کے گرینڈ پرائیر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلے میں امریکا نے میچ کے 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا کر کینیڈا کو شکست دیدی۔ بیٹر ایرون جونز نے 10 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی دھواں دار بیٹنگ کی اور پلیئر ا¿ف دی میچ قرار پائے۔

امریکا کی جانب سے اوپنر اسٹیون ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان موناک پٹیل بھی صرف 16 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہو گئے، اینڈریس گوس 65 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے جب کہ ایرون جونز 94 اور کوری اینڈرسن 3 رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے، بیٹر ناونیت دھلیوال اور نکولس کرٹن ففٹیاں بنا کر نمایاں رہے۔کینیڈا کی جانب سے اوپنر ایرون جونسن 23، پرگت سنگھ 5، ناونیت دھلیوال نے 61، نکولس کرٹن نے 51 اور دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے جب کہ شیریاس مووا 32 اور ڈیلون ہیلیگر 1 رنز بنا کر وکٹ موجود رہے۔

قبل ازیں میزبان امریکا نے ٹاس جیت کر کینیڈا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، امریکا کے کپتان موناک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا، ہدف کو حاصل کریں گے جب کہ پہلی اننگ میں وکٹ بولرز کو مدد فراہم کرے گی۔کینیڈین کپتان سعدظفر نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، وکٹ اچھی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ ہے، دو طرفہ سیریز نہیں، اس لیے دباو¿ رہے گا لہٰذا ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.