The news is by your side.

بھارت میں مودی سرکار کے دورے میں بے روزگاری میں ہوش ربا اضافہ،

بے روزگاری کے باعث عوام خودکشیو ں، جرائم کرنے اور غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھاگنے پر مجبورٓ،ٓ

0

اسلام آباد ( یو این آئی مانیٹرنگ )بھارتی عوام بےروزگاری کے باعث شدید مالی مشکلات اور عدم استحکام کا شکار،

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی سرکار جہاں ایک طرف دنیا کی سب سے بڑی اکانومی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے وہیں بھارت بےروزگاری کے باعث شدید عدم استحکام کا شکار ہے،

مودی سرکار کے زیر اقتدار بھارت میں بےروزگاری اور غربت انتہائی سنگین حد تک پہنچ گئی،

مودی سرکار کے بھارت سے بے روزگاری ختم کرنے کے تمام تر وعدے اور دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں ،

انڈیا ایمپلائمنٹ رپورٹ کے مطابق بھارت کی بے روزگار عوام کا 83 فیصد حصہ نوجوانوں کا ہے،

بےروزگاری اور مودی سرکار کی بے حسی سے تنگ آکر بھارتی نوجوان غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہیں

بھارت کے نصف سے زیادہ نوجوان آن لائن نوکریاں کرکے اپنا پیٹ پال رہے ہیں،

تحقیق کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کے باعث تقریباً 70 فیصد تعمیراتی مزدور کم سے کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں،

بھارتی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں ملازمتوں کا معیار بہت گر چکا ہے،

نئی دہلی میں قائم انسٹی ٹیوٹ فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے سینٹر فار ایمپلائمنٹ اسٹڈیز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ
"بھارتی معیشت میں غیر رسمی نوکریوں میں بہت اضافہ ہوا ہے”

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں 90 فیصد عوام غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہے اور اور رسمی ملازمت کا گراف بہت نیچے آگیا ہے،

ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں باقاعدہ ملازمت 24.2 فیصد سے گر کر 22.7 رہ گئی ہے،

رپورٹ کے مطابق بھارت کے اکثر نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ  "ملک میں بے روزگاری اور مالی استحصال کی وجہ سے  غیر رسمی نوکریاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن اسکے باوجود ان کے تعلیم کے سمیت دیگر اخراجات پورے نہیں ہو رہے ،

ایک ایک سرکاری ملازمت کے لیے کئی کئی لاکھ نوجوان درخواستیں جمع کرواتے ہیں اور بے روزگاری کے خوف سے بھارتی عوام ہر قسم کا قانونی اور غیر قانونی راستہ اپنانے پر مجبور ہیں،

بھارت میں بے روزگاری سے تنگ عوام بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر امریکہ اور برطانیہ منتقل ہو رہی ہے،

یہاں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بھارت میں بڑھتی بےروزگاری سے انسانی سمگلنگ عروج پر پہنچ چکی ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.