اسلام آباد(یو این آئی ) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام کی وزارت امور کشمیر میں پہلے روز آمد ،سیکرٹری وزارت امور کشمیر جواد رفیق ملک نے وزارت امور کشمیر کے جاری منصوبوں اور آزادکشمیر گلگت بلتستان سے متعلق امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔
وزارت امور کشمیر کے اعلیٰ حکام کی گلگت بلتستان کو سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی کی صورتحال اور ترسیل کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی وفاقی وزیر انجینئر امیر نے کہا کہ وزارت امور کشمیر میں وزیراعظم کی جانب سے جاری کیے کفایت شعاری سے متعلق احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے
گلگت بلتستان میں بسنے والے افراد بھی پاکستانی ہیں ان کے حقوق کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے۔گلگت بلتستان کو وفاقی حکومت کی جانب مقرر کردہ کوٹہ کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، امیر مقام کی وزارت کی اعلیٰ افسران کو ہدایت کی
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم کی کسی قسم کی قلت نہیں ہونی چاہئیے،آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ بھی ہر قیمت پر کیا جائے گا،آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ ملکر کشمیری عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرینگے