The news is by your side.

ثنا جاوید کی شعیب ملک کیساتھ نئی تصاویر وائرل

0

اسلام آباد(یو این آئی) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

ان دنوں ثنا جاوید اور شعیب ملک پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں مصروف ہیں، ثنا پی ایس ایل کے میچز میں اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شعیب ملک کے ہمراہ لی گئیں چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں یہ نئی نویلی جوڑی کافی خوش نظر آرہی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں اس جوڑی کے ہمراہ فاسٹ بولر حسن علی اور کرکٹر محمد نواز بھی موجود ہیں جبکہ تصاویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ دونوں کرکٹرز شعیب ملک اور ثنا جاوید کے ساتھ کوئی گیم کھیل رہے ہیں۔ثنا جاوید نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصاویر 7 مارچ کو اسلام آباد میں لی گئیں، اُنہوں نے پوسٹ میں حسن علی اور محمد نواز کو بھی ٹیگ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.