The news is by your side.

سگریٹ کی مانند گوشت سے متعلق تنبیہ موسمیاتی تغیر کے خلاف مددگار قرار

0

ڈرہم: محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ گوشت کی اشیاء پر موسم اور صحت کے متعلق خطرات کا سگریٹ کے ڈبے پر موجود تصویر کی صورت انتباہ کا پیش کیا جانا گوشت کی کھپت کو کم کرسکتا ہے۔

ڈرہم یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے ایسے لیبل بنائے ہیں جن پر تنبیہی پیغامات درج ہیں۔ ان لیبلز میں لکھا ہے ’خبردار! گوشت کھانا موسمیاتی تغیر میں حصہ ڈال سکتا ہے‘ اور تنبیہ کے ساتھ ہی ایک بنجر علاقے کی تصویر لگی ہوئی ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ لیبل نے لوگوں میں گوشت سے بنے کھانے کے چناؤ کی حوصلہ شکنی کی اور اس طریقہ کار کا اپنایا جانا لوگوں کے انتخاب میں سات سے 10 فی صد تک کمی لاسکتا ہے۔

تحقیق میں 1000 کے قریب گوشت خور افراد نے حصہ لیا۔ مطالعے میں انہیں کینٹین میں بنے پکوان کی تصاویر دِکھائی گئیں۔ یہ کھانے موسمیاتی تغیر، صحت یا عالمی وباء کے متعلق درج انتباہ کے ساتھ لائے گئے اور شرکاء سے پوچھا گیا کہ ان کے لیے یہ معلومات کتنی بے چینی کا سبب بننے والی اور قابل اعتبار ہے۔

محققین نے بتایا تمام لیبل کھانے انتخاب میں حوصلہ شکن تھے لیکن زیادہ تر لوگ موسم کے متعلق انتباہ کے حق میں تھے۔

واضح رہے کہ آزاد موسمیاتی تغیر کمیٹی (جو برطانوی حکومت کو تجاویز دیتی ہے) نے حکومت کو 2030ء تک گوشت اور ڈیری کے استعمال میں 20 فی صد تک کمی لانے کا مشورہ دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.