The news is by your side.

بشری بی بی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، مریم نواز

0

نارووال(یو این آئی) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں شر پھیلانے کے لیے لائے گئے فتنے نے قوم کو صرف ایک ہی سبق دیا کہ مارو گھسیٹو اور آگ لگادو۔

انتخابات کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے چاروں جانب عوام ہی عوام دکھائی دہے رہے ہیں۔ اتنا بڑا جلسہ ہے کہ اسٹیڈیم سے بھی باہر جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری بدقسمتی ہے کہ کبھی نارووال نہیں آ سکی ، مگر آج یہاں آ کر خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔ آج جانا کہ مجھے نارووال، شکر گڑھ اور ظفر وال کیوں بلایا جا رہا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے اور آج میدان میں صرف اور صرف ایک لیڈر شیروں کی طرح کھڑا ہے، اس کا نام محمد نواز شریف ہے۔

جتنی سازشیں کیں، جتنا انتقام لیا، جتنا ظلم کیا، ایک ایک کرکے سب اپنے اپنے انجام کو پہنچے، آج ٹی وی پر دیکھتے ہوں گے نواز شریف کو اللہ نے دوبارہ عزت دے دی۔ یہ مکانافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، آج چاروں طرف مکافات عمل کے شکار نظر آتے ہیں، یہ تو شر پھیلانے کے لیے آئے تھے، الزامات لگاتے رہے،نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ اتنا بڑا جلسہ ہے کہ بال اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی ہے، جلسہ اتنا بڑا ہے کہ لوگ اسٹیڈیم کے باہر تک موجود ہیں۔

انہوں نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو سلام پیش کرتی ہوں، آپ نے نارووال کے لوگوں کی خوب خدمت کی۔ احسن اقبال آپ کو خدمت کی سزاملی ہے ،آپ نے بازو پر گولی بھی کھائی، ظفروال اور شکرگڑھ کے شیروں کو میرا سلام، نوازشریف کی بات یاد آرہی تھی کہ اتنا بڑا جلسہ ہے، نارووال آکر خوشی کی حد نہیں ہے، آپ کی و فاﺅ ں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کل بانی ٹی آئی کو قومی راز افشاں کرنے پر 10 سال کی سزا ہوئی، آج ان کی اہلیہ کو بھی جیل بھیج دیا گیا، میں بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، میں کسی کی پریشانی پر خوش نہیں ہوتی، میں اپنی ماں کو لندن میں بیمار چھوڑ کر پاکستان آئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.