لیاقت باغ میں ہونے والا مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ ناکام، مقامی قیادت سے جواب طلب ،
راولپنڈی کے اس تاریخی لیاقت باغ میں ملک کی تقریبا تمام بڑ ی سیاسی شخصیات جلسون سے خطاب کر چکی ہیں ،
راولپنڈی (یو این آئی):پاکستان مسلم لیگ ں کی راولپنڈی میں انتخابی مہم کو بڑا جھٹکا ، ہفتے کے روز ہونے والاجلسہ بری طرح فلاپ ہو گیا ، پارٹی قائد نے کمزور پاور شو کا نوٹس لیتے ہوءے مقامی تنظیم سے جواب طلب کر لیا،
واضح رہے کہ راولپنڈی میں لیاقت باغ کو ملک کی سیاسی تاریخ میں نہایت اہم مقام حاصل ہے یہ وہ مقام ہے جہاں ملک کے پہلے وزیر اعظم اور قائد ملت لیاقت علی خان کو ایک جلسے سے خطاب کے دوران شہید کر دیا گیا تھا جس کے بعد اس جگہ کو لیاقت باغ کا نام دیا گیا ۔
راولپنڈی کے اس تاریخی لیاقت باغ میں ملک کی تقریبا تمام بڑ ی سیاسی شخصیات جلسون سے خطاب کر چکی ہیں ،
یہی وہ مقام ہے جہاں 2008 کی انتخابی مہم کے دوران پیپلزپارٹی کی چیرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کو اس وقت بیدردی سے شہید کر دیا تھا جب وہ انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد واپسی جا رہی تھیں،
لیاقت باغ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے جہاں کسی بھی سیاسی جماعت کا کامیاب جلسہ اس کی راولپنڈی کے حلقوں سے کامیابی کا تعین کرتا ہے، مگر اس مرتبہ مسلم لیگ ن یہاں ہفتے کے روز یہاں بڑا پاور شو کرنے میں ناکام رہی باوجود اس کے کہ راولپنڈی ہمیشہ سے ن لیگ کا گڑ سمجھا جاتا ہے ،
مگر اس مرتبہ یہاں ہونے والے انتخابی جلسے جس سے پارٹی صدر میاں شہباز شریف نے خطاب کیا ن لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اس کی عوام میں مقبولیت کو عیاں کر دیا ہے،
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے جلسے کی ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوءے مقامی قیادت اور اپنے امیدواروں سے جواب طلب کر لیا ہھے ۔،