The news is by your side.

عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،حلقے میں پانی ،تعلیم اور صحت کے بڑے مسائل ہیں ،چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ

0

اسلام آباد (یو این آئی )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امید وار چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے کہا کہ ان کی جماعت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے اس کی طویل تاریخ ہے جس کی بنا پر اس حلقے سے ان کی جیت یقینی ہے

اردو نیوز انٹرنیشنل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ کا کہنا تھا کہ ان کو حلقہ گونا گوں مسائل کا شکار ہے جن پر نہ تو ماضی کی حکومتوں کی جانب سے توجہ دی گئی اور نہ ہی سی ڈی اے نے اس حوالے سے آج تک اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا

انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں جس کی وجہ عوام میں ان کی اور ان کی جماعت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہے ، انھوں نے کہا کہ ہماری عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور وہ نعروں کو نہیں بلکہ کام کو کوووٹ دیتی ہے ، انھوں نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے غریب ، مجبور اور بے سہارا عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرتے چلے آ رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ان کو انتخابی مہم کے آغاز میں کسی دشواری کا سامنا نہیں ہوا جبکہ دیگر جماعتیں جو ماضی میں صرف نعرے مارتی رہی ہیں اب تک بھرپور طریقے سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز نہیں کر سکیں

ایک سوال کے جواب میں چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے کہا کہ ان کے حلقہ میں22 دیہی یوسیز اور 20 کے قریب وہ یوسیز ہیں جو سی ڈی اے کے ماتحت آتی ہیں مگر افسو س کی بات ہے دیہی کے ساتھ ساتھ شہری علاقہ بھی ایک جیسے مسائل کا شکار ہے ، انھوں نے کہا کہ ان کی اس علاقے کے مسائل پر گہری نظر ہے اور وہ برسراقتدار آ کر اس حلقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے

چوہدری شفیق کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے کے بڑے مسائل میں پانی ، امن و امان ، تعلیم اور صحت بڑے مسائل میں شامل ہیں ، انھوں نے کہا ان کے حلقے کی 42 یوسیز ہیں اور ان کا سب سے بڑ ا مسئلہ پانی ہے ، جہان عوام کو پانی نہ مل رہا ہو وہاں اور مسائل کی بات کیا کرناہے

انھوں نے کہا کہ لاکھوں کی آبادی میں سکول اور کالج تک موجود نہیں ، انھوں نے اپنی عوام کی خدمات اور فلاح و بہبود کے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے اس سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور غریب ، نادار اور بے سہار ا لوگوں کی خدمت ہی ان کی زندگی کا سب سے بڑ امقصد ہے

ایک اور سوال کے جواب میں چوہدری شفیق کا کہنا تھا کہ وہ 2019 سے 20 دسترخوان لگاتے چلے آ رہے ہیں ، اس کے علاوہ صحت کی سہولیات کی فراہمی ، رمضان میں غریب عوام اور گھرانوں کے لیے سحر و افطار کا بندوبست کرنا ، ضرورت مندوں کو راشن پہنچانا ، عید الالضحی پر غریبوں کے لیے قربانی کے گوشت کا ہر سال اہتمام کیا جاتا ہے۔

چوہدری شفیق نے کہا کہ عوام سیاستدانوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور اب سیاستدانوں کی عوام میں کوئی عزت نہیں یہی رہی یہی وجہ ہے کہ اس وقت حلقہ 46 کے مقبول ترین امیدوار ہیں اور اگر ان کے حلقے کے عوام انھیں منتخب کرتے ہیں تو وہ ان کے حقوق انھیں دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اس حوالے سے انھیں قطع مایوس نہیں کریں گے ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.