The news is by your side.

سکھ رہنما کاقتل ؛ بھارتی شہری کو امریکہ کے حوالے کیا جائے، چیک عدالت

0

پراگ( یو این آئی)چیک عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث بھارتی شہری کو امریکہ کے حوالے کیا جائے

وزارت انصاف نے عدالتی فیصلے کے تناظر میں کہا ہے کہ پراگ ایک بھارتی شخص کو امریکا کے حوالے کرسکتا ہے جس پر امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 52 سالہ نکھل گپتا کی حوالگی کا حتمی فیصلہ وزیر انصاف کریں گے۔ امریکی حکام نے نکھل گپتا پر ایک سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

علاوہ ایزں نکھل گپتا پر امریکی وفاقی استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ وہ ایک بھارتی حکومت کے اہلکار کے ساتھ مل کر نیویارک شہر کے ایک رہائشی کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث تھا جو شمالی بھارت میں ایک خودمختار سکھ ریاست کی وکالت کرتا تھا۔

بھارتی شہری نکھل گپتا کو چیک حکام نے گزشتہ برس جون میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ بھارت سے پراگ گیا تھا۔ دوسری جانب نکھل گپتا نے اپنے مؤقف میں کہا کہ وہ وہ شخص نہیں تھا جس کی امریکا کو تلاش ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مقدمے کو سیاسی قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.