The news is by your side.

بلے کانشان دیا جائے،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

0

اسلام آباد(یواین آئی) پاکستان تحریک انصاف نے بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی گئی۔

پٹیشن میںموقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی اور الیکشن کمیشن اس معاملے میں فریق ہی نہیں بنتا

الیکشن کمیشن نے بلے کا انتخابی نشان واپس لیتے وقت شواہد کو مدنظر نہیں رکھا اور بغیر شواہد فیصلہ کر کے بلے کا انتخابی نشان چھینا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے بھی فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا اور فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے

دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔استدعا کی گئی کہ پشاور ہائیکورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.