The news is by your side.

میچ کے دوران کیمرامین نے جوڑے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا،ویڈیو دیکھیں

0

میلبرن(یو این آئی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے دوران مضحکہ خیز واقعے نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران جب کیمرہ مین نے تماشائیوں کی طرف کیمرہ کیا تو ایک ایسے جوڑے پر فوکس چلا گیا جو وہاں پُرسکون اور رومانوی انداز میں بیٹھا ہوا تھا۔

لڑکی نے اپنا سر لڑکے کی گود میں رکھا ہوا تھا کہ کیمرہ مین نے دونوں پر فوکس کرلیا۔ جوں ہی یہ منظر بڑی اسکرین پر چلا تو ہجوم نے شور مچاکر دونوں کو خوب داد دی۔

شورشرابے پر جوڑے کو یہ احساس ہوا کہ دراصل یہ سب ان کی طرف متوجہ ہیں جس پر وہ دونوں گھبرا کر وہاں سے اٹھ گئے بعد ازاں لڑکے کو اپنے منہ پر کپڑا باندھ کر اسٹیڈیم سے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے، کینگروز کو پاکستان پر 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.