جنوبی افریقہ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست، بھارت نے سیریز جیت لی۔
پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 47.5 اوورز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے ٹارگٹ ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ،
بھارت نے جنوبی افریقا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔
وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بھارت نے 20 میچز کے بعد بالآخر ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 47.5 اوورز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹیمبا باووما 48، ڈیوالڈ بریوس 29، میتھیو برٹزکے 24، مارکو جینسن 17، کوربن بوش 9، اوٹنیل بارٹمن 3، ایڈن مارکرم 1، لُنگی اینگیڈی 1 اور رائن رکلٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کیشو مہاراج 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور رویندر جڈیجا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بھارت کی ٹیم نے 271 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یشسوی جیسوال 116 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ویرات کوہلی نے 65 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جبکہ روہت شرما 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹرز نے پروٹیز بولنگ لائن کو کسی موقع کا فائدہ نہ دیا۔ بھارت نے 271 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یشسوی جیسوال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی بھی بھرپور فارم میں دکھائی دیے اور 65 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جبکہ روہت شرما 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پروٹیز کی جانب سے کیشو مہاراج نے 1 وکٹ حاصل کی۔