The news is by your side.

بھارت میں انسانی اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر

0

نئی دہلی (یو این آئی)بی جے پی کے دور میں شائننگ انڈیا کا نعرہ اب عملی طور پر اسمگلنگ انڈیا بلکہ ہیومن اسمگلنگ انڈیا کی عملی تصویر بن چکا ہے

حال ہی میں فرانس میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش کے دوران 300 سے زیادہ بھارتی مسافروں سے بھری چارٹرڈ پرواز کا پکڑا جانا ظاہر کرتا ہے کہ بھارت دہشتگردی کے فروغ کے ساتھ ہیومن اسمگلنگ میں بھی پیش پیش ہے۔

21 دسمبر کو فرانسسی حکام اور پولیس نے ہندوستان کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کو ب±ری طرح ناکام بنا دیا گیا۔ چارٹرڈ طیارے پر 303 مسافر اور 11 بچے سوار تھے۔

خفیہ اطلاعات ملنے پر فرانسیسی حکام نے ممکنہ انسانی اسمگلنگ کے پیشِ نظر چارٹرڈ طیارے کو 4 دن تک فرانس میں روکے رکھا۔

انسانی سمگلنگ کے واقعے کے دوران دو دیگر افراد کو فرانس میں ایک جج کے سامنے گرفتار کر کے پیش کیا گیا تھا

فرانسیسی حکام کے مطابق رومانیہ کی چارٹر کمپنی لیجنڈ ایئرلائنز کی پرواز نکاراگوا کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

مسافروں کو غیر قانونی طور پر امریکہ یا کینیڈا میں داخل کرنے کے لئے وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا پہنچانے کا منصّبہ بنایا گیا تھا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 2023 میں تقریباً 1 لاکھ ہندوستانیوں نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے

پی ٹی آئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نکاراگوا امریکہ میں پناہ حاصل کرنے والوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔

دہلی میں 2019 سے2021 تک بچوں کی اسمگلنگ کے واقعات میں 68 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کیسسز 267 سے بڑھ کر 1214 تک پہنچ گئے۔

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں 2019 اور 2021 کے درمیان 1.3 ملین سے زیادہ لڑکیاں اور خواتین لاپتہ ہوئیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.