The news is by your side.

تحریک انصاف کو بلےکا نشان دوبارہ مل گیا

0

پشاور(یو این آئی)پشاورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انتخابی نشان ’’بلا‘‘ بحال کر دیا۔ الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے ریمارکس دیے کہ صاف نظر آرہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر کیا جا رہا ہے۔

درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جبکہ بیرسٹر گوہر اور علی ظفر ایڈوکیٹ نے دلائل دیے۔

علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اختیار سے تجاوز کیا، الیکشن کمیشن نے 20 دن میں انٹرا پارٹی انتخابات کا کہا اور ہم نے انتخابات کرائے لیکن 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قراد دے دے۔

ہم نے 2 دسمبر کو انتخابات کرائے اور پورے میڈیا نے رپورٹ کیا، الیکشن کمیشن کو تمام ڈاکومنٹس فراہم کیے۔

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ انتخابات ٹھیک ہوئے لیکن جس نے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے اس کی تعیناتی ٹھیک نہیں ہوئی

جج کامران حیات نے کہا کہ میں نے فیصلہ نہیں پڑھا، کیا صرف یہی لکھا ہے کہ الیکشن کرانے والے کی تعیناتی غلط ہے

جج کامران حیات میاں خیل نے کہا کہ یہ جو درخواست گزار تھے اس کیس میں، جس کا الیکشن کمیشن فیصلے میں ذکر ہے یہ کون ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انتخابی نشان ’’بلا‘‘ بحال کر دیا۔ الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.