اسلام آباد(یو این آئی)تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان واپس لے لیا ہے ہم آزاد الیکشن لڑیں گے، ہم یہ سازش پہلے دن سے دیکھ رہے تھے
ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن آئین و قانون کے مطابق کروائے ، اکبر ایس بابر کون ہوتاہے یہ پارٹی کا خیر خواہ رہاہے ؟ اکبر ایس بابر کون ہوتاہے جس کی پٹیشن دیکھی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو اتنی باریک بینی سے نہیں دیکھا گیا ، الیکشن کمیشن کو چیلنج کیا تھا کہ کون سے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے ، جتنا زیادہ ہم شفاف چلتے رہے کوئی پارٹی نہیں چلی ۔
ہمیں امید ہے کہ اس بار ہائیکورٹ مداخلت کرے گی ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، ہائی کورٹ مداخلت کرتی ہے تو ہم بلے کا نشان برقرار رکھ سکیں گے