بنگلا دیش کو 8۔0 سے شکست پاکستان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ میں جگہ بنا لی۔
پاکستان نے پہلے میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو 2 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے مقابلے میں 0-8 گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کھیلنے کے لیے اپنی جگہ بنا لی۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے میچ کے آغاز کے ساتھ ہی میزبان ٹیم پر تابڑ توڑ اٹیک کیے، پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور رانا وحید نے 2،2 گول اسکور کیے، رانا ولید، عماد بٹ، حنان شاہد اور افراز خان نے ایک،ایک گول اپنے نام کیا۔
شاندار جیت کے ساتھ ہی قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا، آئندہ برس شیڈول ورلڈکپ کے لیے کوالیفیکشن راؤنڈ سے 7 ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔
ورلڈکپ 2026 میں 16 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جس کے لیے بیلجیم، نیدرلینڈز، آسٹریلیا، اسپین اور ارجنٹینا براہ راست کوالیفائی کرچکی ہیں جب کہ جرمنی، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بھی عالمی کپ میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو 2 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔