پاکستان نے سپر فور کے ایک اہم میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
شکست کے بعد سری لنکا فائنل کی دوڑ سے باہر ، پاکستان کے امکانات روشن، پاکستان کا اگلا میچ بنگلا دیش سے ہوگا ،
ابوظہبی: ایشیاء کپ سپر فور مرحلے میں منگل کے روز ہونے والے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی،
پاکستان سے شکست کتے بعد سری لنکا ایشیا کپ سے باہر ہو گیا ہے اور پاکستان کی فائنل تک پہچنے کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔
سپر فور مرحلے کے اس تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 20 اوورز میں جیتنے کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جو
پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 18 اوور میں حاصل کر لیا۔
محمد نواز تین چھکوں اور تین چوکوں کے ساتھ 38 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے اور ناٹ آوٹ بھی رہے۔
ان کے علاوہ حسین طلعت نے 32 اور صاحبزادہ فرحان نے 24 ربز بنائے۔ دیگر کوئی کھلاڑی قابلِ ذکر سکور نہ بنا سکا۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 133 رنز بنائے۔ کمنڈو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،
جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حسین طلعت نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں اور ابرار احمد نے صرف 8 رنز کے عوض ایک وکٹ اپنے نام کی،
سری لنکا کی جانب سے تھیكشنا اور ہسارنگا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔