The news is by your side.

ایشیاء کپ ٹی ۔20 ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز۔

عمان کی کرکٹ ٹیم کو 93 رنز سے شکست،

0

دبئی: گرین شرٹس نے ایشیاء کپ ٹی-20 ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں عمان کو واضح برتری سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنے شاندار اغاز کی بنیاد رکھ دی،
پاکستان میں دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چوتھے اور اپنے پہلے میچ میں عمان کو 93 رنز کی واضح برتری سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں مخالف ٹیم 67 رن بنا کر لوٹ گئی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹو ں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے اور عمان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں عمان کی ٹیم صرف 67 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، اس کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کی شاندار باولنگ کے اگے نہ ٹھہر سکا ، عمان نے یہ سکور 16.4 اوورز میں حاصل کیا اور اس کے 8کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے،پاکستان کی جانب سےصائم ایوب، سفیان مقیم، اور فہیم اشرف نے دو دو جبکہ شاہین شاہ افریدی، محمد ابرار اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،
عمان کے حماد مرزا 27 اور عامر کلیم نے 13 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے 66 صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز ، فخر زمان نے 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، عمان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کلیم نے تین، تین اور محمد ندیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.