سیلاب کی جاری صورتحال کے نتیجے میں امریکہ نے متاثرہ آبادی کے لیے دی جانے والی امداد میں اضافہ کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی سامان پر مشتمل کل چھ پروازیں امریکی آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گی، جن میں خیمے، پانی صاف کرنے والے پمپ اور جنریٹرز سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
اس سلسلے کی پہلی فلائٹ آج اسلام آباد پہنچی جس میں آنے والا امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کیا گیا ، یو ایس چارج ڈی افیئرز اور کمانڈر یو ایس آرسینٹ نے ابتدائی کھیپ کے استقبالیہ میں شرکت کی اور امدادی سامان باضابطہ طور پر پاک فوج کے حوالے کیا۔ یہ کھیپ سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں آگے کی تقسیم کے لیے آرمی فلڈ ریلیف کیمپوں میں منتقل کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان کی متاثرہ آبادی کے ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور فوج کے مشکور ہیں۔