سیلاب، جلالپور پیر والا، شجاع آباد میں ایمرجنسی نافذ،پاک فوج کی مدد طلب۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد:پاکستان میں مون سون کا سلسلہ جاری جبکہ پنجاب کے بعد کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد پنجاب میں اونچے درجے کا سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریائے چناب استولج میں طغیانی کے باعث شہری اور دیہی ابادیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں حفاظتی کے بعد پانی بستیوں میں داخل ہو چکا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالہ میں صورتحال خراب ہونے پر پاک فوج کو مدد کے لیے طلب کر لیا گیا، جلال پور پیر والا شہر کا بند ٹوٹنے کا خدشہ شہر خالی کرنے کا حکم شہریوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع کر دی،
جلال پور پیر والا میں ہی سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے والی کشتی الٹنے سے خاتون اور اس کے چار بچے ڈوب کر جان بحق ہو گئے کشتی میں سوار 25 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا جبکہ طوفانی بارشوں کا نیا سپیل شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں جہلم شہر میں گلیاں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں،
کراچی کی صورتحال
کراچی سمیت مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ جبکہ 11ستمبر سے سندھ کے اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیرآباد، دادو، مٹیاری میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح ٹنڈو محمدخان، ٹنڈواللہ یار، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جامشورو، شکارپور، کشمور، سکھر، جیکب آباد اور گھوٹکی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھراور لاڑکانہ میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت
صدر مملکت آصف علی زردارینے سندھ میں متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہاکہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے پیشگی تیاریوں کو حتمی شکل دیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔