پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف مشن جاری۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عمران خان بابر کا سیالکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،
راولپنڈی:افواج پاکستان کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے زمینی و فضائی ریسکیو آپریشن جاری،
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال اور شکرگڑھ میں ہزاروں افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عمران خان بابر کا سیالکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،جی او سی نے ریلیف کیمپوں اور میڈیکلکیمپس میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،قائم کردہ امدادی کیمپس میں کپڑے،راشن اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے،سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے میڈیکل کیمپس میں مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں،پاک فوج کی دن رات کی انتھک کاوشوں سے ہزاروں سیلاب متاثرین کو زندگی کینئی امید ملی ہے،دوسری جانب بھارت کی جانب سے دریاوں میں چھوڑے گئے اضافی پانی سے سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو گئی،سیلابی ریلے نے پنجاب کےجنوبی علاقوں میں تباہی مچا دی ،سندھ کے گڈو بیراج میں 3 لاکھ 57،سکھر بیراج میں 3 لاکھ 27 ہزار پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا،پنجاب میں گنڈا سنگھ والا ،ہیڈ سلیمانکی، ہیڈ قادر اباد ،خانکی، محمد والا میں پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے پر ہے دریائے ستلج،دریائے راوی اورچناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے درجنوں دیہات زیر اب آگئے سیلابی ریلے سے بھارت کی طرف سے لگائی گئی باڑ کو بھی نقصان پہنچا بھارتی حدود میں تقریبا 110 کلومیٹر لمبی فینس سیلاب کی زد میں آئی جبکہ انڈیا کی بارڈر سیکیورٹی فورس کی90پوسٹیں بھی پانی میں ڈوب گئیں،