اسلام آباد: خیبرپختونخواہ اور گلگت، بلتستان کے بعد سیلاب نے پنجاب کو گھیر لیا، صوبے کے کئی شہر ، دیہات اور قصبے زیر آب آگئے جہاں سے لوگوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج سمیت دیگر اداروں کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
پنجاب کے چھ اضلاع میں پاک فوج منگل کی رات سے سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لئے مصروف عمل رہی،
لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ اور نارووال اضلاع میں گذشتہ رات سے ہی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،
دریائے ستلج سے ملحقہ قصور ، گنڈا سنگھ والا سمیت متعدد علاقے زیر آب آ گئےہیں،
پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچانے میں مصروف عمل ہین
بچوں ، بزرگ شہریوں اور خواتین سمیت متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،
ریسکیو آپریشن کے دوران متاثرین سیلاب کے ساتھ ساتھ ان کا سامان اور جانور بھی محفوظ مقام پر منتقل کئے گئے
پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ بھی قائم کر دیے ہیں
علاوہ ازیں سیالکوٹ اور وزیر آباد میں بھی سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے
سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاک فوج کے دستے سیالکوٹ اور وزیر آباد میں موجود ہیں
پاک فوج کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے
پاک فوج کے جوان متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی اشیاء بھی پہنچا رہے ہیں
ضلعی انتظامیہ نے ہیڈ قادر آباد کو بچانے کیلئے منڈی بہاؤ الدین کی طرف سے بند کو توڑ دیا ہے
قادر آباد کے سیلاب متاثرین کی نقل مکانی اور محفوظ مقامات پر منتقلی میں بھی پاک فوج کے جوان پیش پیش ہیں
متاثرین سیلاب کی جانب پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے
اوکاڑہ میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ،روہی وال پل بھی بحال کردیا گیا
پاک فوج کی 6 ریسکیو ٹیمیں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر دریائے ستلج و راوی پر امدادی سرگرمیاں کر رہی ہیں
ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کے مقامات پر کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ،
متاثرین سیلاب کی جانب ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے
Please follow and like us: